ضلع ہنمکنڈہ میں گروپ 1 کا ابتدائی امتحان بخوبی انجام پایا۔ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک
ہنمکنڈہ :-9/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک نے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ گروپ ون کے ابتدائی امتحانات ہر زاویہ سے پر سکوں طریقے سے منعقد کئے جائیں۔
اتوار کو کلکٹر نے ارونودیا ڈگری کالج، کاکتیہ مہیلا کالج اور گورنمنٹ جونیئر کالج وڈے پلی کا دورہ کیا جہاں گروپ ون کے ابتدائی امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں اور امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔
انہوں نے مراکز میں عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امتحان ختم ہونے تک کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
آج جملہ 22,665 امیدواروں میں سے 17,834 یعنی 78.69 فیصد اس امتحان میں شریک ہوئے اور گروپ ون کا ابتدائی امتحان ضلع میں بخوبی انجام پایا۔