ادب صادق کا 480 واں اور بزم مزاح صادق کی 80ویں طرحی مشاعرے وہ محفل افسانہ کا کامیاب انعقاد افسانہ” رنگے ہاتھوں ” ڈاکٹر صادق کی زبانی پیشکش

تلنگانہ
ادب صادق کا 480 واں اور بزم مزاح صادق کی 80ویں طرحی مشاعرے وہ محفل افسانہ کا کامیاب انعقاد
افسانہ” رنگے ہاتھوں ” ڈاکٹر صادق کی زبانی پیشکش

 

حیدرآباد:-18/ مئی (پریس نوٹ)
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

گزشتہ جمعرات کو سہیل مینشن مہدی پٹنم میں ادارہ ادب صادق کا 480 واں طرحی مشاعرہ اور بزمِ مزاح صادق کا 80واں طرحی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت جناب تجمل گلریزنے کی اور ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق نے کی نظامت شکیل حیدر کانپوری نے انجام دی۔

ادبی اجلاس کا آغاز صاحب زاہد ہریانوی کی قرأت کلام پاک اور ڈاکٹر مبشر احمد نشتر کی طرحی حمد سے ہوا قاری فیض صدیقی نے خیر مقدم کیا۔ بانی وصدر ادارہ ڈاکٹر صادق نے خیر مقدمی و تعارفی تقریر کی اور ادارے کے شاندار 40 سالہ کارکردگی کے پر روشنی ڈالی اور کئی عالمی ریکارڈ س قائم کرنے کا ذکر کیا۔ بعد ازاں محفل افسانہ کا عمل میں آیا جس میں ڈاکٹر صادق نے افسانہ (رنگے ہاتھوں ) زبانی بغیرا سکرپٹ کے پیش کیا اس افسانے میں محبت کا تکون اور پھر ایک عاشق کی قربانی کا ذکر کیا گیا جس سے یہ سبق ملتا ہے کہ پیار حقیقی ہو تو محبوب کی خوشی کی خاطر قربانی دے دیناچاہیئے چاہے وہ جان کی ہو یا جذبات کی یا تعلقات کی یا معاشی۔

 

ڈاکٹر صادق کے اس افسانے کو جس میں ایک نصیحت دی گئی اور جو زبانی سنایا گیا بہت سراہا گیا ڈاکٹر صادق کے (4) افسانوں کے مجموعے شائع ہو کر ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں جن میں بچوں کے ادب پر بھی دو کتابیں شامل ہیں۔بعد اذاں طرحی مشاعرے کا آغاز ہوا جس میں مرسلہ کلام بھی پیش کیا گیا۔

صدر مشاعرہ تجمل گلریز، ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق، ڈاکٹر مبشر احمد نشتر، شکیل حیدر، گووندکشے، ظہور ظہیر آبادی، زعیم زمرہ، زاہد ہریانوی، عزیز احمد اثر، حمید سحر، تنویر احمد (USA) مرسلہ کلام،اے ار سلیم (USA) مرسلہ کلام، صابر ہروائی بہار کا مرسلہ کلام، ڈاکٹر ممتاز سلطانہ، ثناء الماس با وزیر، سویتا سونی، اما دیوی (مرسلہ کلام) وہ دیگر نے اپنا کلام مزاحیہ و سنجیدہ پیش کیا۔ پہلی بار ظہیر حیدر ظہیر آبادی نے طنزیہ کلام بھی پیش کیا (مرسلہ)۔ یہ کامیاب جلسہ محفل افسانہ و طر حی مشاعرے ڈاکٹر صادق کے شکریہ پر اختتام پذیر ہوا۔